ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: 18اپریل کو مصلح ،لنگائیت دھرم کے بانی بسویشور کی جینتی کے پیش نظر نوجوانوں کی پیدل یاترا

بھٹکل: 18اپریل کو مصلح ،لنگائیت دھرم کے بانی بسویشور کی جینتی کے پیش نظر نوجوانوں کی پیدل یاترا

Fri, 13 Apr 2018 20:50:13    S.O. News Service

بھٹکل:13/اپریل (ایس او نیوز) بلگام ضلع ہکیری کے بسوا جینتی بلگا نڈوسی کے نوجوان نے لنگائیت دھرم کے بانی ،مصلح اور انقلابی شخصیت بسویشور (بسونا) کی جینتی کو انوکھے اندازمیں بسوا جیوتی (بسوا مشعل ) تھامے پیدل یاتراکے طورپر منانے کا فیصلہ کیا اور دھرمستھل سے بلگام کے لئے پیدل یاتراپر نکلے نوجوان جمعہ کو بھٹکل سے گزرتے ہوئے ان کا پیغام عوام تک پہنچانے کی کوشش کی۔

18اپریل کو بسویشور کی جینتی کے پیش نظر نڈوسی کے نوجوان پہلی مرتبہ دھرمستھل سے نڈوسی تک کل 400کلومیٹر کا فاصلہ بسوا جیوتی کے ساتھ پیدل طئے کریں گے۔ پیدل یاترا میں کل 28نوجوان شامل ہیں، یاترامیں ہرایک نوجوان 2سے 3کلومیٹر تک مشعل کو تھامے پیدل چلے گا،باری باری ہرایک نوجوان اس کام کو انجام دے گا۔


Share: